سرینگر:بی جے پی حکومت نے جموں کشمیر کی پہاڑی آبادی کو قبائلی درجہ دیا ہے، جس سے جموں کشمیر کی بیس لاکھ سے زائد گجر اور بکروال آبادی غصے میں ہے۔ گجر بکروال آبادی کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار نے ان کے جائز حقوق پر شبِ و خون مارا ہے، اگرچہ مرکزی سرکار نے ان کو یقین دہانی کی کہ ان کی ریزرویشن سے چھڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔
پہاڑیوں کو ریزرویشن دینے کے معاملے پر جموں کشمیر کی گجر و بکروال آبادی بالخصوص ان کے نوجوان کارکنان گزشتہ تین برسوں سے کافی سرگرم تھے، اور وہ سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے۔ گجر و بکروال لوگ اس ریزرویشن دینے کے خلاف ہے۔
پہاڑی آبادی کو ریزرویشن دینے کے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر فرحت نے گجر بکروال لیڈر زائد پرواز چودھری سے گفتگو کی۔ زاہد پرواز پہاڑیوں کو ریزرویشن دینے کے خلاف کافی سرگرم رہے، اور کئی بار پولیس حراست میں بھی رہے۔
زاہد پرواز چودھری نے بتایا کہ پہاڑیوں کو ریزرویشن دینے سے گجر بکروال آبادی کے سرکاری نوکریاں، تعلیمی اداروں میں داخلے متاثر ہوں گے، کیونکہ ان گجر بکروال آبادی کا مقابلہ پہاڑیوں سے ہوگا جو گجر آبادی سے اقتصادی طور کافی بہتر ہے اور آسودہ حال بھی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی لحاظ سے بھی اب گجر بکروال بے اختیار ہوں گے، کیونکہ جموں کشمیر میں سیاسی ریزرویشن پر پہاڑی بھی ان کے مد مقابل کھڑے ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ متاثر فارسٹ رائٹس ایکٹ ہوگا، کیونکہ اسی قانون کے سہارے ا ب پہاڑی امیر لوگ جنگلوں پر قبضہ کریں گے اور ان کو تجارت کے لئے استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں اونچی ذات والے پہاڑی لوگ اب گجر بکروال کے حقوق کے بھی حصے دار ہوں، جو پسماندہ گجر و بکروال آبادی کے لئے نقصان دہ ہوگا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پہاڑیوں کو قبائلی درجہ دینے سے گجر بکروال کیسے متاثر ہوں گے - درج فہرست قبائل
Pahari reservation Jammu and kashmir پہاڑی آبادی کو ریزرویشن دینے کے معاملے پر گجر بکروال لیڈر زائد پرواز چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ریزرویشن سے گجر بکروال آبادی کے سرکاری نوکریاں، تعلیمی اداروں میں داخلے متاثر ہوں گے،اس کے علاوہ سیاسی لحاظ سے بھی اب گجر بکروال بے اختیار ہوں گے۔
Published : Feb 15, 2024, 4:17 PM IST
مزید پڑھیں:
- شہناز گنائی کی شمولیت کے بعد کیا دیگر پہاڑی لیڈر بھی بی جے پی میں شامل ہونے جارہے ہیں؟
- پہاڑی ریزرویشن بل لوک سبھا سے منظور، گجر آبادی ناراض
زاہد پرواز کا کہنا ہے کہ اگرچہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ گجر بکروال آبادی کی ریزرویشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے،وہ اس پر اعتماد نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ پہاڑی آبادی کو ریزرویشن دینا ہی گجر بکروال آبادی کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گجر بکروال کے سیاسی لیڈران نے اس آبادی کو کافی مایوس کیا ہے، کیونکہ بی جے پی حکومت کو ناراض نہ کرنے کے وجہ سے انہوں نے پہاڑی آبادی کی ریزرویشن کے خلاف خاموش رہے اور ان کی اس خاموشی کی قیمت ان کو انتخابات میں چکانی پڑے گی۔