اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں ہیپاٹائٹس بی کے کیسز، عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت - Hepatitis B cases in Shopian - HEPATITIS B CASES IN SHOPIAN

ڈپٹی کمشنر شوپیان، شاہد سلیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کو اچھی طرح ابال کر استعمال کریں تاکہ بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

HEPATITIS B CASES IN SHOPIAN
شوپیان میں ہیپاٹائٹس بی کے کیسز (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2024, 5:36 PM IST

شوپیان: شوپیان میں ہیپاٹائٹس بی کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر عوام کو ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شوپیان، شاہد سلیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کو اچھی طرح ابال کر استعمال کریں تاکہ بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور صحت کی ٹیمیں علاقے میں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکام کی جانب سے پانی کی فراہمی کے نظام کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی آلودگی کو روکا جا سکے۔

شوپیان میں ہیپاٹائٹس بی کے کیسز (Etv Bharat)

غور طلب ہے کہ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف فلٹریشن پلانٹس کا دورہ کیا، جہاں سے شوپیان کے مختلف علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے طبی سہولیات میں اضافہ اور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ مزید کیسز کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر میں دو لاکھ افراد جگر کی مختلف بیماریوں میں مبتلا

ABOUT THE AUTHOR

...view details