منڈی:جموں و کشمیر کے حویلی حلقے سے رکن اسمبلی اعجاز جان نے بلاک لورن کے مختلف علاقوں کا دورا کیا۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ "ڈی ڈی سی" لورن ریاض بشیر ناز و پارٹی کے دیگر لیڈران کارکنان موجود رہے۔ اس دوران سِب کے مقام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقہ کے لوگوں نے بجلی،پانی، سڑک، صحت، اسکولوں میں عملہ کی قلت، لورن تا ٹنگمرگ سڑک، سمیت دیگر مسائل کو سامنے رکھا۔
اس موقعے پر اعجاز جان نے کہا کہ علاقے میں بجلی، پانی، سڑک، تعلیمی نظام، صحت کا نظام، و دیگر عوامی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لورن کی عوام کو سیاست کا شکار بنایا جارہا ہے اور یہ چیز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لورن میں عوام کو کئی مشکلات در پیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لورن کے بینک میں بھی چند لوگ سیاست کرکے عوام کو پریشان کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔