اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں ہینڈی کرافٹ کی نمائش اور بیداری پروگرام - سوپور میں ہینڈی کرافٹ کی نمائش

Awareness camp Held At Sopore: ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع ڈاک بنگلہ میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے ایک نمائش اوربیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش میں مختلف علاقوں کے گاریگروں نے ہینڈ لوم کے اسٹال لگائے۔

سوپور میں ہینڈی کرافٹ کی نمائش اور بیداری پروگرام کا انعقاد
سوپور میں ہینڈی کرافٹ کی نمائش اور بیداری پروگرام کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 2:33 PM IST

سوپور میں ہینڈی کرافٹ کی نمائش اور بیداری پروگرام کا انعقاد

بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ڈاک بنگلہ میں آج محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے ایک نمائش اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس بنائش میں مختلف کاریگروں نے ہینڈ لوم کے اسٹال لگائے۔ مختلف اسٹال شائقین کی توجہ کا مرکز بنے۔

اس پروگرام میں جوئنٹ ڈائریکٹر ہانڈی کرافٹس پرویز سجاد مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور اس کے علاوہ اے ڈی سی سوپور شبیر رینا بھی موجود تھے۔ اس پروگرام میں ہینڈ لوم کے کاریگر مقامی لوگ اور محکمہ ہینڈ لوم کے ملازم بھی موجود تھے۔ اس دوران اے ڈی سی سوپور شبیر رینا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ صرف بیداری پروگرام ہی نہیں بلکہ ہنڈلوم صنعت کی ترقی کے لئے نمائش کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے بیداری ہروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ بیداری کم نمائشی پروگرام کے ذریعہ ہنڈلوم سے وابستہ افراد کو تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ یہ صعنت ترقی کرسکے۔ قومی سطح پر بھی اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو فائدہ ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details