گاندربل:وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعرات کے روز بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب سے قبل ریلے میں شریک ان کامیاب نوجوان کاروباریوں سے بات چیت کی جنہوں نے سرکاری اسکموں کا فائدہ اٹھا کر روزگار کے اہل ہوئے اور اس کے علاوہ دوسروں کو روزگار دیا۔
وزیر اعظم نے ورچول موڈ سے گاندربل ضلع سے تعلق رکھنے والی ڈیری شعبے سے وابستہ حمیدہ بانو نامی خاتون سے بھی بات چیت کی۔ حمیدہ بانو نے این آر ایل ایم کے تحت گائے پالن سے دودھ کی پیدوار میں نمایاں کامیابی پائی ہے۔
انہوں نے بھی اپنے اس کاروباری سفر سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور این آر ایل کی اسکیم کا خاص ذکر کیا جس کے باعث اسے ایک کامیاب انٹرپرنیور بننے میں بے حد مدد ملی۔