اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حج 2025: درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع - HAJ 2025

حج کمیٹی آف انڈیا حج سیزن 2025 کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرنے کی تاریخوں میں توسیع کردی ہے۔ درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی اب آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔ مزید تفصیل پڑھیں

Haj 2025: Last date for submission of online application extended till September 30
حج 2025: درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع (ETV Bharat Urdu)

سرینگر:حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب نے حج 2025 کے لیے درخواست فارم آن لائن جمع کروانے کی تاریخ میں دوبارہ توسیع عمل میں لاکر اب آخری تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل یہ تاریخ 23 ستمبر مقرر تھی۔ خواہشمند عازمین سے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 13 اگست 2024 سے آن لائن حج درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ ایسے میں آن لائن طریقے سے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ رواں ماہ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس ضمن میں حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حج پالیسی اور گائیڈ لائن کے تحت خواہشمند عازمین حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommitte.gov.in پر دے سکتے ہیں۔ لہٰذا حتمی تاریخ سے قبل ہی وہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کے پاس مشین ریڈیبل انٹرنیشنل پاسپورٹ ہونا چاہیے۔ جو کہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ یا اس سے پہلے جاری کیا گیا ہو اور کم از کم اس کا معیار 25 جنوری 2026 ہو۔
یہ بھی پڑھیں:

حج 2025: بھارتی حاجیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کا اعلان - HAJ 2025


واضح رہے کہ حج 2024 میں رواں برس جموں وکشمیر کے 7 ہزار سے زائد عازمین حج نے فریضۂ حج انجام دیا۔ جس میں بغیر محرم کی کئی خواتین بھی شامل تھیں۔ وہیں اس مرتبہ سعودی عرب میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے علاوہ وادیٔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عازمین بھی فریضۂ حج انجام دینے کے دوران انتقال کر گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details