بارہمولہ: شمالی کشمیر کے چیک محلہ نو پورہ سوپور میں جمعرات کی شام سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے چیک محلہ نو پورہ گاؤں میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی شام گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی شروع کی، جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے نوپورہ سوپور کے اردگرد گاؤں میں چار دائروں والی سکیورٹی تعینات کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دیے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سوپور انکاؤنٹر میں ایک مقامی شہری زخمی - encounter in sopore - ENCOUNTER IN SOPORE
شمالی کشمیر کے چیک محلہ نوپورہ سوپور میں جمعرات کی شام سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی ہے۔ تازہ اطالع کے مطابق انکاؤنٹر میں ایک عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
Published : Apr 25, 2024, 8:16 PM IST
|Updated : Apr 25, 2024, 10:11 PM IST
تازہ اطلاع کے مطابق انکاؤنٹر میں ایک عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی شخص کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت فاروق احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'سوپور کے چیک محلہ نو پورہ علاقے میں انکاونٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسزکے اہلکار کام میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو شیئر کیا جائے گا۔