اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ میں برفانی تودے میں دبنے والے دو سیاحوں کو زندہ بچا لیا گیا - برفانی تودے وارننگ

Gulmarg avalanche سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ چوٹی پر پیر کے روز ایک برفانی تودا گر آیا، جس کے نتیجے میں وہاں سیکنگ کرنے والے دو سیاح برف کے نیچے دب گئے۔ ریسکو ٹیم نے فوراً آپریشن کے بعد دنوں کو زندہ باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

gulmarg-avalanche-two-tourists-rescued
گلمرگ میں برفانی تودے میں دبنے والے دو سیاحوں کو زندہ بچا لیا گیا

By UNI (United News of India)

Published : Feb 5, 2024, 10:48 PM IST

سرینگر: شہرہ آفاق گلمرگ میں پیر کے روز برفانی تودا گر آنے کے نتیجے میں دو سیاح برف کے نیچے دب گئے، تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں انہیں بحفاظت نکالا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ چوٹی پر پیر کے روز ایک برفانی تودا گر آیا، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


حکام نے بتایا کہ پیر کی دوپہر بارہ بجے افروٹ چوٹی پر بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں وہاں سیکنگ کرنے والے دو سیاح برف کے نیچے دب گئے، چنانچہ سکائی پیٹرولنگ ٹیم کی قیادت کرنے والے غیر ملکی آفیسر’ برائن نیو مین‘ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور پانچ منٹ کے اندر اندر ٹیم جائے وقوع پر پہنچی۔


انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم نے برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو زندہ باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔دریں اثنا گلمرگ میں اسکائنگ کرنے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔گنڈولہ کے جی تھری اسٹیشن سے آگے بڑھنے والے تمام سیاحوں (اسکائنگ کرنے والے )کے پاس تمام تر حفاظتی سامان ساتھ رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں:آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

واضح رہے کہ جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے 8 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details