جموں: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی بڑھتی جا رہی ہے۔اسی درمیان دل بدل کا سلسلہ بھی زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان جموں میں واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں آل جموں و کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے صدر حاجی محمد یوسف مجنوں نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقعے پر بی جے پی یونٹ کے مقامی صدر رویندر رینا، اشوک کول جنرل سکریٹری ،غلام علی کھٹانہ راجہ سبھا رکن ، سابق وزیر عبدالغنی کوہلی، سابق ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیا اور پارٹی کے دیگر سینئر عہدیداروں نے حاجی اور ان کے حامیوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ رویندر رینا نے پارٹی میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ گجر اور بکروال اپنے سیاسی حقوق سے محروم تھے اور جموں و کشمیر میں 370 سے پہلے ان کی کوئی سیاسی نمائندگی نہیں تھی۔ یہ بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی جنہوں نے اسے منسوخ کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا جس نے معاشرے کے تمام طبقات کو نمائندگی دینے کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان برادریوں کو این سی اور کانگریس نے آزادی کے بعد سے ہی علاقہ اور مذہب کے نام پر بیوقوف بنایا۔