سرینگر: "کاشر ترجمعہ قرآن" کے نام سے خاکی عمر فلاحی نے چند ساتھیوں کے تعاون سے اپنی نوعیت کی ایسا پہلا ایپ منظر عام پر لایا ہے، جس میں آپ کو قرآن پاک کا ترجمہ کشمیری زبان میں دیکھنے کو ملے گا۔
اتنا ہی نہیں بلکہ کئی دینی کتابیں بھی اس میں کشمیری زبان کے ترجمے کے ساتھ شامل کی گئی ہیں۔ ایسے میں یہ ایپ لوگوں میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔ اس میں قرآن پاک کا ترجمہ کشمیری زبان میں ویڈیو، ایم پی تھری اور ٹیکسٹ فارمٹ میں دستیاب رکھا گیا ہے،جس میں مہاجر ملت مولانا محمد یوسف شاہ (رح) کا قرآن مجید کا کشمیر زبان میں کیا گیا پہلا ترجمہ اور اطہر منیگامی کا گیا قرآن پاک کا کشمیری ترجمہ موجود ہے۔
ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ کوئی بھی اس ایپ کے ذریعے قرآن شریف کا کشمیری ترجمہ پڑھ سکتا ہے، جب کہ سُننے کے علاوہ ویڈیو کی صورت میں دیکھ سکتا ہے۔ ایسے میں مذکورہ ایپ کی مدد سے پڑھے لکھے، کم پڑھے لکھے یا مکمل ان پڑھ افراد بھی قرآن شریف کے کشمیری ترجمے سے بہ آسانی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ وہیں مذکورہ ایپ میں درود و ازکار اور خاص دعائیں کے سیکشن بھی رکھے گئے ہیں۔
دراصل خاکی عمر کو عالم و فاضل کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران 2017 میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ کشمیری زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ ایک ڈیجیٹل ایپ کے ذریعہ دستیاب رکھا جائے، تاکہ لوگ بہتر طور آفاقی کتاب فرقان مجید کا آسانی سے اپنی مادری زبان میں استفادہ حاصل کرسکے۔
خاکی عمر نے ای ٹی وی کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کہا کہ 2019 میں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اطہر منیگامی جو کہ کشمیری زبان کے ماہر ہیں سے ملاقات کی اور آپسی مشاورت کے بعد پروجیکٹ پر باضابطہ طور کام شروع کیا گیا۔ ایسے میں پھر اطہر منیگامی نے ایپ میں تحریری مواد کا سارا کام انجام دیا، جبکہ قرآن پاک کے ترجمے میں بھی اپنی آواز دے کر اہم رول ادا کیا۔ اس طرح ڈولیپر اور دیگر ساتھوں کے تعاون سے سال 2021 میں ایپ کو منظر عام پر لانے میں کامیابی ملی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ اس وقت کافی استفادہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں ابت ک ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے، جس سے یہ عیاں ہوجاتا کہ قائرین "کاشر ترجمہ قرآن" ایپ کو بے حد پسند کررہے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
"کاشر ترجمعہ قرآن" ایپ لوگوں میں ہورہی ہے مقبول - Koshur Tarjum E Quran - KOSHUR TARJUM E QURAN
Koshur Tarjum E Quran: خاکی عمر فلاحی نے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر 'کشمیر ترجمہ قرآن' کے نام سے ایپ لانچ کیا ہے، جو ویڈیو، آڈیو اور ٹیکسٹ فارمیٹس کے ذریعے قرآن پاک کے کشمیری ترجمہ تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے۔
Published : Apr 8, 2024, 7:32 PM IST
|Updated : Apr 8, 2024, 9:24 PM IST
مزید پڑھیں:
خاکی عمر کہتے ہیں کہ اس ایپ کو بنانے میں انہیں کسی بھی ادارے کا کوئی تعاون حاصل نہیں رہا۔ ایپ بنانے میں جو بھی خرچ آیا ہم سبھی ساتھیوں نے آپس میں ہی یہ خرچہ برداشت کیا۔
بات چیت کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ وقت میں ہم ایپ میں مزید دینی اور احادیث کی مستند کتب کے علاوہ کلام شیخ عالم اردو ترجمے کے ساتھ دستیاب رکھنے جارہے ہیں۔ وہیں حدیث کی سب سے بڑی اور معتبر کتاب صحیح بخاری کشمیری ترجمے کے ساتھ بہت جلد اس ایپ میں شامل کی جارہی ہے۔