پلوامہ : ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئے جس میں ایم ایل اے پلوامہ، ایم ایل اے ترال کے ساتھ ساتھ سابق ایم ایل اے ظہور میر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پارٹی کارکنان کی ایک تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پارٹی صدر کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈران نے نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نیشنل کانفرنس نے جو عوام کے ساتھ وعدہ کئے تھے ان کو پورہ کریں۔ انہوں نے اپنے تقریر میں کہا کہ بی جے پی نے 1947 سے لے کر آج تک یہ جب بھی حکومت میں آئی انہوں نے کشمیر عوام کے ساتھ دھوکا دیا۔ انہوں نے اخوان کو لانے والے یہ ہے ان کو حتم کرنے والی پی ڈی پی ہے جبکہ انہوں نے نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا جس کی وجہ ہمارے لاکھوں نوجوانوں اس وقت قبروں کے اندر ہیں۔