اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں منگل کی شام ایک لڑکی کی پُر اسرار طور موت واقع ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ لوہارسنزی گڈول کوکرناگ کی ایک نوجوان لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے ) منگل کے روز اپنے گھر پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔مذکورہ لڑکی کو فوری طور پر اس کے رشتہ دار سب ضلع ہسپتال (ایس ڈی ایچ) کوکرناگ لے گئے، تاہم ہسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرس نے لڑکی کا معائنہ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔
تمام طبی قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد میت کو قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اور یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی موت کن حالات میں ہوئی ہے۔لڑکی کی موت کے بعد علاقہ میں غم و ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس کی میت کو اپنے آبائی علاقہ میں دفن کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں کشمیری طالب علم کی پُر اسرار موت