سرینگر: جموں سے کشمیر آنے والے امرناتھ یاترا کے قافلوں کے دوران سرینگر جموں شاہراہ عام ٹریفک کو بند کرنے پر سابق رکن اسمبلی اور سی پی آئی ایم لیڑر یوسف تاریگامی نے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قدم کا جائزہ لے۔ تاریگامی نے بتایا کہ یاترا کے قافلوں کے دوران ٹریفک کی نقل و حمل کو روکنے سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کو گھنٹوں ٹریفک میں بند رکھنے سے انکا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
یاترا کے دوران ہائی وے پر عام ٹریفک کو بند نہ کیا جائے: تاریگامی - Yousuf Tarigami
سی پی آئی ایم لیڑر یوسف تاریگامی نے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ یاترا کے دوران ہائی وے پر عام ٹریفک کو بند نہ کیا جائے، کیونکہ سے عام لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔
Published : Jul 2, 2024, 4:01 PM IST
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یاتریوں کی سلامتی اور حفاظت کرنا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے جس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے لیکن عام ٹریفک کو ہاوئے پر درماندنہ رکھنے سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ جموں سے روزانہ 250 سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں سینکڑوں یاتری کشمیر کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔ اس قافلے کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر عام ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کیا جارہا ہے۔ یہ مشق فروری سنہ 2019 میں ہاوئے پر پلوامہ خودکش حملے کے بعد شروع کی گئی۔ سی آر پی ایف نے اس کا اطلاق سیکورٹی فورسز کے قافلوں کے گزرنے کے لئے کیا تھا تاہم بعد میں امرناتھ یاترا کے دوران اس کو جاری رکھا۔
واضح رہے 52 روز پر محیط شری امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی اور 19 اگست کو اس لا آخری دن ہوگا۔ یاترا کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ نے سخت سیکورٹی انتظامات کئے ہیں۔