رامبن:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جرل لاین ٹیچرز ایسوسی ایشن رامبن کی یک روزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاک بنگلہ رامبن میں منعقدہ اس میٹنگ میں ضلع رامبن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی۔
میٹنگ میں شریک اساتذہ نے اپنے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی کے ساتھ ضلع رامبن میں جنرل لائن اساتذہ کی ایک باڈی بھی تشکیل دی گئی جو ضلع بھر کے اساتذہ کو جوڑنے اور ان کے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کرے گی۔ ایسوسیشن کی جانب سے ضلع کمیٹی کا اتفاق رائے سے نئی باڈی کے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا گیا جس میں ٹیچر ایسوسیشن کا ضلع صدر فاروق احمد ڈینگ کو منتخب کیا گیا جب کہ لال سنگھ کو ایسوسیشن کا جزل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔