پلوامہ:ضلع پلوامہ میں بی جے پی یونٹ کی جانب سےگاؤں چلو ابھیان پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں آج نعمان کاکاپورہ علاقے میں بی جے پی کی جانب سے پروگرام منعقد ہوا، جس میں بی جے پی یونٹ کے ضلع صدر محمد لطیف بٹ کے علاوہ پارٹی کے دیگر اراکین اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پارٹی کے ارکان نے مرکزی سرکار کی جانب سے چلائی جانے والے اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا، جبکہ عوام کو بھی ان اسکیموں سے مستفید ہونے کی تلقین کی گئی۔
اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے کئی مسائل ضلع صدر کی نوٹس میں لائے، جن میں بجلی، پانی اور کھیل کے میدان شامل ہیں،جن کو حل کرنے کی اپیل کی گئی۔جبکہ بی جے پی ضلع صدر نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے سبھی جائز مطالبات کو جلدی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آج تک وادی کشمیر کی دوسری سیاسی جماعتوں نے زمین سطح پر کام کیا ہوتا تو لوگوں کو اس طرح کے مسائل کا سامنا نہیں رہتا۔