گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقہ شیر پتھری کے کڑھن پیر پورہ گاؤں میں گزشتہ روز پیش آئے ایک قبل کے معاملہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گاندربل پولیس نے ایس ایچ او شیخ منظور کی قیادت میں مفرور ملزم کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔اس معاملہ میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے تھانہ صدر گاندربل کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر شیخ منظور احمد نے بتایا کہ منظور احمد وانی ولد عبد الرشید وانی نامی مفرور ملزم کو اس کے گھر کے قریب ہی کڑی مشقت اور ٹکنالوجی کے موثر استعمال کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
گاندربل میں دکاندار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار - Man Arrest In Ganderbal - MAN ARREST IN GANDERBAL
Man Arrest In Ganderbal In Murder Case ضلع گاندربل میں پولیس نے دکاندارکے قتل کے معاملہ میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس معاملہ میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔
Published : May 21, 2024, 2:53 PM IST
یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں دکاندار پر دھار ہتھیار سے حملہ - Attack On shopkeeper In Ganderbal
انہوں نے مزید کہا کہ کڑھن پیر پورہ میں مبینہ طور ایک ریڈی میڈ شاپ کے مالک دکاندار فیاض احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار پر گزشتہ روز بعد دو پہر اسی کی دکان میں تیز دھار والے چاقو سے حملہ کر کے شدید طور پر زخمی کر دیا گیا تھا۔ حملہ آور منظور احمد وانی جائے واردات سے فرار ہو گیا تھا۔ چنانچہ اس دوران خون میں لت پت دکاندار کو اسپتال میں داخل کرایا کیا گیا مگر علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔