اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غلام احمد میر کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر نامزد - CONGRESS LEGISLATURE PARTY LEADER

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے لئے غلام احمد میر کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

غلام احمد میر کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر نامزد
غلام احمد میر کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر نامزد (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2024, 9:18 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر میں حکومت کی تشکیل سے ایک دن پہلے، کانگریس پارٹی نے منگل کو غلام احمد میر کو خطے میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے رہنما کے طور پر نامزد کیا ہے۔ تقرری کی تصدیق کانگریس پارٹی کے ایک حکم نامے کے ذریعے کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ غلام احمد میر کو جموں و کشمیر کے لیے نیا کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

غلام احمد میر کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر نامزد (AICC)

کانگریس کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کے ذریعہ جاری کردہ حکم کے مطابق یہ آپ کو مطلع کرنا ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی متفقہ قرارداد، کانگریس صدر کو ایک نیا سی ایل پی لیڈر مقرر کرنے کا اختیار دیتے ہوئے شری غلام احمد میر کو سی ایل پی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے اتحاد کیا تھا۔ اور اب یہ اتحاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت قائم کرنے جارہا ہے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق نئی حکومت میں اننت ناگ کے ایم ایل اے اور سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید کو کابینہ میں شامل کیے جانے کے امکانات روشن ہیں، کیونکہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری غلام احمد میر دونوں ہی اپنی پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں یہ لیڈران شرکت کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details