اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: 'تربوز کے سیمپل میں کوئی بھی ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا، لوگ آفواہیوں پر دھیاں نہ دیں' - Watermelon controversy

Watermelon controversy عوامی خدشات کے مدنظر رکھ کر فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے اننت ناگ کے مختلف بازاروں میں فروخت کئے جا رہے تربوز کے نمونے حاصل کئے، جس دوران تمام سیمپل میں رپورٹ منفی آیا ہے۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں جاری ” تر بوز “ کو لیکر افواہوں کے بیچ حکومت نے گزشتہ روز واضح کیا ہے کہ تربوز کھانا محفوظ ہے اور اس کی ٹیسٹ رپورٹس میں کوئی منفی چیز نہیں ملی۔

Etv Bharatاننت ناگ: 'تربوز کے سیمپل میں کوئی بھی ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا، لوگ آفواہیوں پر دھیاں نہ دیں'
Eاننت ناگ: 'تربوز کے سیمپل میں کوئی بھی ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا، لوگ آفواہیوں پر دھیاں نہ دیں'

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 17, 2024, 9:05 PM IST

اننت ناگ: 'تربوز کے سیمپل میں کوئی بھی ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا، لوگ آفواہیوں پر دھیاں نہ دیں'

اننت ناگ:عوامی خدشات کے مدنظر رکھ کر فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے اننت ناگ کے مختلف بازاروں میں فروخت کے جا رہے تربوزوں کے نمونے حاصل کئے،جس دوران کسی بھی سیمپل میں رپورٹ پازیٹو نہیں آیا۔ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر تربوز کو لے کر مختلف کہانیاں لوگوں تک پہنچائی جا رہی ہیں،جس کو دیکھ کر کشمیر عوام تذبذب کا شکار ہو رہی ہے، کیونکہ اس مبارک مہینے اکثر لوگ افطاری کے وقت تربوز کا استعمال کرتے تھے۔مگر سوشل میڈیا پر مختلف کہانیاں دیکھ کر لوگ تربوز کی خریداری کرنے سے قاصر ہیں، جس کی وجہ سے تربوز کا کاروبار کرنے والے کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔

تربوز کا کاربار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جو تربوز اس وقت مارکیٹ میں ہیں وہ بلکل معیاری اور محفوظ ہیں اور جس طرح سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلا جا رہی ہے وہ بلکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں مختلف درجہ حرارت ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کچھ میوہ جات وقت سے پہلے تیار ہو جاتے ہیں۔ وہی تربوز کے استعمال کو لے کر پھیلی افواہوں اور عوامی خدشات کے مدنظر فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے اننت ناگ میں ایک مہم شروع کر دی ہے۔ مہم کے تحت مختلف بازاروں میں فروخت کے جا رہے تربوز کے نمونے حاصل کئے گئے اور باضابطہ طور پر ٹیسٹنگ عمل میں لائی گئی۔
اس دوران کسی بھی ٹیسٹ کو پازیٹیو نہیں پایا گیا اور فوڈ سیفٹی کے ماہرین نے کشمیر میں تربوز کے استعمال کو محفوظ قرار دیا۔ ادھر میوه فروخت کرنے والے افراد نے بھی سوشل میڈیا کی افواہوں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ ان افواہوں کی وجہ سے انہیں شدید نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔

مزید پڑھیں:کیا آپ کا کھانا محفوظ ہے؟ ڈریسڈ چکن کی درآمد پر تشویش میں اضافہ کیوں!

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں جاری ” تر بوز “ کو لیکر افواہوں کے بیچ گزشتہ روز محکمہ فوڈ نے واضح کیا ہے کہ تربوز کھانا محفوظ ہے اور اس کی ٹیسٹ رپورٹس میں کوئی منفی چیز نہیں ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details