ترال (جموں و کشمیر): نودل ترال میں پانچ سال قبل فروٹ منڈی کے لیے حاصل کی گئی زمین پر بنیادی ڈھانچے کو چھور کر ابھی تک کچھ کام نہیں کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے باغ مالکان کے ساتھ ساتھ فروٹ سے وابسطہ تاجران بھی پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں گذشتہ برسوں کے دوران فروٹ انڈسٹری کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے اور کاروبار میں بھی تیزی آئی ہے۔
تاہم علاقے میں فروٹ منڈی کی عدم دستیابی عوام کے لیے پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔ اس ضمن میں مقامی سطح پر نودل ترال میں ہارٹیکلچر محکمہ نے پانچ سال قبل منڈی کا قیام عمل میں لایا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو راحت مل رہی ہے۔