اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رباب کے کم عمر ماہر اشفاق راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے سرفراز

13 year old rabab maestro wins rashtriya bal puruskar awardصدر ہند دروپدی مرمو نے کریری، بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 13سالہ اشفاق کو راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے نوازا جس پر ڈی سی بارہمولہ سمیت جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔

رباب کے کم عمر ماہر اشفاق راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے سرفراز
رباب کے کم عمر ماہر اشفاق راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے سرفراز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 12:22 PM IST

رباب کے کم عمر ماہر اشفاق راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے سرفراز

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری گاؤں سے تعلق رکھنے والے رباب کے ماہر 13 سالہ اشفاق حامد نے ممتاز ’’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘‘ ایوارڈ حاصل کرکے اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ اشفق کو یہ ایوارڈ پیر کے روز ’’وگیان بھون‘‘ میں صدر ہند دروپدی مرمو نے دیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسمرتی ایرانی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

صدر ہند کے ہاتھوں پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار2024 کو چھ زمروں میں پیش کیا گیا جن میں - فن اور ثقافت (7) بہادری (1) اختراع (1) سائنس اور ٹیکنالوجی (1) سماجی خدمت (4) اور کھیل (4)۔ 5)۔ کے شعبے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ایوارڈ حاصل کرنے والوں سے بات چیت کریں گے اور سبھی انعام یافتہ افراد 26 جنوری 2024 کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔

اشفاق حامد اپنے غیر معمولی رباب بجانے اور اس روایتی فن کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کوششوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس سے قبل انہیں 13ویں کشمیر فیسٹیول اور گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو کے دوران بھی رباب پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے ایک خصوصی پہچان مل چکی ہے۔ عالمی این جی او کی جانب سے انہیں بھائی مردانہ نیشنل ایوارڈ 2020 سے بھی نوازا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Calligraphy in Kashmir: ملیں پلوامہ کی نوعمر خطاطی لڑکی سے

دریں اثنا، جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوان استاد اشفاق حامد کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ایل جی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ’’آرٹ اینڈ کلچر کے میدان میں آپ کی کامیابیاں جموں و کشمیر کے لیے بے حد فخریہ ہیں۔ آپ کی کامیابی دوسروں کو ان کے فنی جنون کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتی رہے گے۔‘‘ ادھر، ڈی سی بارہمولہ منگا شیرپا نے بھی ضلع بارہمولہ کے 13 سالہ نوجوان کامیابی حاصل کرنے والے اشفاق حامد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details