پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سب ضلع ترال کے نودل علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان، عاقب لون، نے بے روزگاری کے بڑھتے مسئلے کا حل نکال کر ایک مثال قائم کی ہے۔ عاقب، جو کہ ایک گریجویٹ ہیں، نے نوکری کی تلاش میں وقت ضائع کرنے کے بجائے گھریلو تعمیرات کے لیے درکار کھڑکیاں، دروازے اور پی وی سی مصنوعات تیار کرنے کا یونٹ کھول کر خود کفالت کی راہ اختیار کی۔
عاقب کے اس تعمیراتی یونٹ نے نہ صرف ان کے اپنے خاندان کے لیے روزگار کا بندوبست کیا بلکہ درجن بھر افراد کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ عاقب کے مطابق، یہ قدم نہ صرف ان کے لیے بلکہ سماج کے دیگر افراد کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ ان کے یونٹ سے تعمیراتی منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، جس سے وقت اور محنت کی بچت ہو رہی ہے۔