اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھرم درگاہ میں تبرکات کی نشاندہی - کھرم درگاہ میں تبرکات کی نشاندہی

Mehraj un Nabi SAW celebrated at Khiram dargah bijbeharaجموں و کشمیر کے طول و ارض میں نماز جمعہ کے موقع پر بیشتر مساجد و خانقاہوں میں علماء کرام و مبلغین نے فلسفہ معراج پر روشنی ڈالی۔

کھرم درگاہ میں تبرکات کی نشاندہی
کھرم درگاہ میں تبرکات کی نشاندہی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 4:36 PM IST

کھرم درگاہ میں تبرکات کی نشاندہی

اننت ناگ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی معروف درگاہ کھرم (بجبہاڑہ) میں جمعہ کے مواع پر معراج النبی کی تقریب نہایت عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جزبے کے ساتھ انجام دی گئی۔ اننت ناگ کے اطراف و اکناف سے آئے عقیدت مندوں نے کھرم درگاہ میں نماز جمعہ ادا کی اور جس کے بعد تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔ تبرکات کے فیض سے زائرین کی خاصی تعداد فیضیاب ہوئی۔

کھرم درگاہ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے 26رجب المرجب سے ہی مجالس کا آغاز ہوا جبکہ26اور 27رجب کی درمیانی شب لوگوں کی خاصی تعداد کھرم درگاہ میں جمع ہوئی اور رات بھر جاری درود و اذکار، نعت و منقبت، وعظ و تبلیغ کی مجالس میں شرکت کی۔ اس موقع پر دور سے آئے عقیدت مندوں کے لیے درگاہ انتظامیہ کی جانب سے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

کھرم درگاہ میں شب معراج اور جمعہ کے موقع پر درگاہ تک جانے والی سڑکوں کو صفائی کے ساتھ ساتھ زینت بھی انجام دی گئی تھی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی زائرین کو سہولیت پہنچانے کی غرض سے تمام تر سہولیات میسر رکھی گئی تھی۔ اس موقع پر کھرم درگاہ سے وابستہ عالم دین مولوی غلام نبی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرےت ہوئے کہا کہ ’’ہر برس کی طرح امسال بھی معراج النبیﷺ کے موقع پر خصوصی ختمات المعظمات کا اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ زائرین کی سہولت کے لیے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ اور اس سے قبل علماء و خطباء نے فلسفہ معراج اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آسمانی سفر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھنڈ کے باوجود عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے کھرم درگاہ کا رخ کیا اور تبرکات کی نشاندہی سے فیضیاب ہوئے۔ علماء کرام نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک زندگی کے مختلف گوشوں پر تبلیغ کیا جبکہ نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ اسوۂ رسول اکرمﷺ پر چلیں کیونکہ اسی میں مسلمانوں نے اصل معراج ہے۔

مزید پڑھیں:Religious Function in Tral: معراج العالم کی نسبت سے تقریب کا انعقاد

واضح رہے کہ ِمعراج عالم ﷺ اور آج جمعہ کے موقع پر آثارشریف درگاہ حضرتبل میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر سمیت وادی کشمیر کی مختلف مساجد و خانقاہوں میں عظیم الشان اور رُوح پرور اجتماعات اور بابرکت مجالس منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر علمائے کرام نے فلسفہ معراج العالم پر خصوصی روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details