سرینگر:28جنوری سے 6 فروری تک کھیلی جانی والی پانچ میچز کی ٹی 20 کرکٹ سریز میں کشمیر کے 4 جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔کشمیر کے جن کھلاڑیوں کو انڈیسا ٹیم کے اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔ ان میں وسیم اقبال، ماجد احمد ماگرے، جعفر امین بٹ اور عامر حسن کا نام قابل ذکر ہیں۔
سیریز کا انعقاد ڈیفرنٹلی ایبلڈ کرکٹ کونسل آف انڈیا یعنی ڈی سی سی آئی کررہا ہے اور یہ کرکٹ سریز انگلینڈ کے خلاف رواں ماہ 28 جنوری سے 6 فروری کے درمیان احمد آباد گجرات میں کھیلی جارہی ہے۔اس طرح پہلے دو میچز نریندر مودی اسٹیڈیم کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے، جبکہ تیسرا اور چوتھا میچ گجرات کالج اور ریلوے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 2023 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کرنے والا نریندر مودی اسٹیڈیم 6 فروری کو اختتامی تقریب کے ساتھ پانچ میچز کی سریز کے آخری میچ کی میزبانی کرے گا۔