اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رام بن سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک - جموں کشمیر حادثہ

پہاڑی ضلع رام بن میں ایک سومو گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار افراد کی موت واقع ہو گئی۔

رام بن سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک
رام بن سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 12:53 PM IST

رام بن سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

رام بن:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن رام سو میں پیر کی صبح ایک دلدوز ٹریفک حادثے میں ٹاٹا سومو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ مقامی باشندوں نے فوری طور پر ریسکیوں آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے حادثہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق رام بن ضلع کے پوگل پرستان علاقے میں پیر کی صبح اکھڑ ہال رابط سڑک پر ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK19-1401 پوگل سے اکھڑ ہال جا رہی تھی کہ اچانک عباس موڑ پر گاڑی ڈرائیور کے قابوں سے باہر ہو گئی اور گاڑی قریب دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت چار مسافر موقع پر ہی فوت ہو گئے جبکہ ایک خاتون سمیت تین مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں سمیت پولیس نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمیوں کو پبلک ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) اکھڑ ہال منتقل کیا جہاں معالجین نے چار افراد کو مردہ قرار دے دیا جب کہ زخمی افراد کا ابتدائی علاج و معالجہ کیے جانے کے بعد انہیں ضلع اسپتال رام بن منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ میں فوت ہونے والوں کی شناخت عبدالوحید بالی ولد غلام محمد بالی ساکنہ نوگام پوگل، محمد ایوب بالی ولد عبدالعزیز بالی ساکنہ نوگام پوگل، عنایت اللہ ولد عبدالرشید رونیال ساکنہ پنلہ، مالیگام اور ڈرائیور نوید احمد چوپان ولد حاجی عباس چوپان ساکنہ چفکینی مالیگام کے طور پر ہوئی ہے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عرفان احمد ولد عبدالرشید حجام ساکنہ پرستان، نوار احمد کٹوچ ولد مشتاق احمد کٹوچ ساکنہ گاندھری، رام بن، راشدہ بانو زوجہ مشتاق احمد کٹوچ ساکنہ گاندھری رام بن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:جموں کے ریاسی ضلع میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت

پولیس نے حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے فوت ہوئے افراد کی جسد خاکی کو اپنی تحویل میں لے لیکر طبی و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ رام بن پولیس کا کہنا ہے کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد فوت ہوئے افراد کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

غلام نبی آزاد نے کیا تعذیت کا اظہار

ABOUT THE AUTHOR

...view details