پلوامہ (جموں کشمیر):نیشنل کانفرنس (این سی) سے علیحدہ ہوکر ترال اسمبلی الیکشن میں آزادانہ طور اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ترال ٹاؤن سے بٹہ گنڈ تک ایک انتخابی ریلی برآمد کی جس دوران کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ بٹہ گنڈ، ترال میں غلام نبی بٹ نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔
خطاب کے دوران بٹ نے بتایا کہ ان کے خاندان نے نیشنل کانفرنس کی تحریک کے لیے قربانی دی ہے لیکن اب ان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی - کانگریس کے اتحاد کی وجہ سے ترال کی نشست کانگریس امیدوار کو دی گئی جس سے ناراض ہوکر انہوں نے علیحدہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔