بانڈی پورہ: بانڈی پورہ کے سابق بلدیہ چیئرمین بشارت حسین نجار نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بانڈی پورہ میں پی ڈی پی دفتر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سید تجمل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار برائے بانڈی پورہ حلقہ نے ان کا پارٹی میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کارکن متحد ہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بانڈی پورہ کے لوگ انہیں اسمبلی انتخابات میں منتخب کریں گے۔ سید تجمل کا کہنا تھا کہ بشارت حسین کے پارٹی میں شامل ہونے سے ان کا کام بہت آسان ہوگا۔ سید تجمل نے یہ بھی کہا کہ کئی ایک کارکن ان کے رابطے میں ہیں جنہوں نے بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔