اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فاروق عبداللہ ٹرین سے پہنچے سنگلدان، صحافی شبیر وانی سے کی تعزیت - DR FAROOQ ABDULLAH

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کیا سنگلدان، رام بن پہنچ کر صحافی شبیر وانی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

ا
فاروق عبداللہ ٹرین سے پہنچے سنگلدان، رام بن (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 6:49 PM IST

فاروق عبداللہ ٹرین سے پہنچے سنگلدان، صحافی شبیر وانی سے کی تعزیت (ETV Bharat)

رام بن (جموں کشمیر) :دو ہفتے قبل ضلع رام بن کے معروف صحافی شبیر احمد وانی کی ہمشیرہ، منصورہ بیگم، کا اچانک انتقال ہوا، جس کے بعد سے سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی جانب سے تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (این سی) سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی سنگلدان میں شبیر احمد وانی کے گھر پہنچ کر تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ بیگم کو یکم نومبر 2024 کو اچانک چکر آنے کے بعد انہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا، مگر چند گھنٹوں کے دوران ہی ان کا اسپتال میں دوران علاج انتقال ہو گیا۔ مرحومہ کا انتقال سنگلدان میں ان کے میکے میں ہوا تاہم تدفین کے لیے متوفیہ کو ان کے سسرال ٹھٹہار، بانہال پہنچایا گیا۔

ٹھٹہار میں تعزیتی مجالس کے بعد آج متوفیہ کے میکے، سنگلدان، میں بھی خصوصی تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مجلس میں مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے بھائی شبیر وانی سمیت دیگر لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر سے سنگلدان کا سفر بذریعہ ٹرین کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ فی الوقت سرینگر سے سنگلدان تک ہی ٹریک خدمات دستیاب ہیں جبکہ سنگلدان سے ادھمپور تک کی بقیہ ٹرین خدمات کو آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عسکری واقعات میں اچانک اضافہ کیوں ہوا؟ فاروق عبداللہ کا آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details