بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں ؤ کشمیر کے سابق ڈی جی پی (جے کے پی) کلدیپ کھڈہ نے 10ویں صدی کے قدیم کشمیری شیو مت کے حامی آچاریہ ابھینو گپت کے غار کا دورہ کیا جو بڈگام ضلع کے بیروہ قصبہ میں ایک پہاڑی کی چوٹی کے ایک طرف پر واقع ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابقق ڈی جی پی کلدیپ کھڈہ نے بتایا کہ کشمیر میں امن اور بھائی چارے کی مثال برسوں سے قائم رہی ہے مگر وادی میں شورش کے دوران حالات خراب ہوئے تھے ۔اب سب کچھ بہتر ہو رہا ہے ۔حالات میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔اس کی وجہ کشمیر کی اپنی شناخت واپس مل چکی ہے۔ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بعد سیاحوں کی آمد ہو رہی ہے۔ڈیولپمنٹ بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔اس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔