جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے درگا داس منگل کو جموں میں کانگریس میں شامل ہو گئے، کٹھوعہ کے ہیرا نگر حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات جیتنے والے داس نے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) لیڈر محمد اقبال ڈار کے ساتھ ایک تقریب میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
جموں و کشمیر کے کانگریس انچارج بھرت سنگھ سولنکی، آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سکریٹری منوج یادو، پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی اور لوک سبھا میں پارٹی کے امیدواروں نے نئے آنے والوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سولنکی نے کہا کہ کانگریس نے عوام کی خدمت کرنے اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کرنے کے لیے بہترین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے،کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے "مودی دور حکومت میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔