اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہیلپ لائن بجبہاڑہ کی جانب سے مستحق افراد میں فُوڈ کٹس تقسیم - ramazan food kit

food kits distributed In Anantnag تنظیم کے چیف فنکشنری عادل رشید نے اس دوران معذور افراد سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری میں اپنا نام درج کرائیں، تاکہ وہ آدھار کارڈ، نیشنل ٹرسٹ ایکٹ نرمایا کارڈ حاصل کر سکیں ۔

Etv Bharatہیلپ لائن بجبہاڑہ کی جانب سے مستحق افراد میں فُوڈ کیٹس تقسیم
ہیلپ لائن بجبہاڑہ کی جانب سے مستحق افراد میں فُوڈ کیٹس تقسیم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 9:39 PM IST

Updated : Mar 11, 2024, 9:53 PM IST

ہیلپ لائن بجبہاڑہ کی جانب سے مستحق افراد میں فُوڈ کیٹس تقسیم

اننت ناگ:فلاح انسانیت کی تنظیم ہیلپ لائن بجبہاڑہ نے زیبہ آپا انسٹی ٹیوٹ آف انکلوسیو ایجوکیشن بجبہاڑہ میں ایک فُوڈ کٹس تقسیم کرنے کا ایک بڑا پروگرام منعقد کیا۔
اس موقع پر مستحق خاندانوں میں 100 فُوڈ کٹس تقسیم کی گئیں،جس دوران ضروری اشیاء سے بھرے فُوڈ کٹس حاصل کرنے والے افراد نے غیر سرکاری تنظیم ہیلپ لائن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

استفادہ کنندگان کے درمیان مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ تنظیم کے چیف فنکشنری عادل رشید نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا قیمتی حصہ ہیں۔ ہر قسم کے معذور افراد روزی روٹی کما سکتے ہیں، انہیں اپنے قوانین اور حقوق کا علم ہونا چاہیے۔

انہوں نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016 پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے معذور افراد سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری میں اپنا نام درج کرائیں، تاکہ وہ آدھار کارڈ، نیشنل ٹرسٹ ایکٹ نرمایا کارڈ حاصل کر سکیں ۔

مزید پڑھیں:تنظیم انصار النساء کی جانب سے غریب خواتین میں فوڈ کٹس کی تقسیم



انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت کی تنظیم ہیلپ لائن معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اور مزید 100 سے زائد کٹس معذور افراد والے خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ تنظیم کے چیئر مین اور پدمشری ایوارڈ یافتہ جاوید احمد ٹاک نے آن لائن پیغام کے ذریعے معذور افراد کو رمضان المبارک کے موقع پر مبارکباد دی۔

Last Updated : Mar 11, 2024, 9:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details