بارہمولہ (کوثر عرفات):جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے سنیچر کے روز پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد ضبط کر لیا۔ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق تھانہ چندوسہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس چندوسہ کی سربراہی میں ٹھنڈہ کاسی چندوسہ میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 56 گرام ممنوعہ چرس برآمد ہوئی۔ بعد ازاں اس کی شناخت محمد شعبان مرے ولد مرحوم غ محمد ساکن دڈبگ کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسی طرح تھانہ بونیار کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بونیار کی سربراہی میں لمبر بونیار میں قائم چوکی پر دو افراد کو روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 88 گرام چرس جیسی چیز برآمد ہوئی۔ بعد ازاں ملزمین کی شناخت مہراج احمد نجار ولد مرحوم فتح نجار ساکن لمبر اور شبیر احمد بکروال ولد وزیر محمد ساکن باباگیل لمبر کے طور پر ہوئی۔ بعد میں ان دونوں ملزمین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ میں ایک کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کی
اننت ناگ: سال 2024 کے دوران منشیات کے کیسز میں تقریبا 27 کروڑ کی املاک ضبط، 185 گرفتار