ادھم پور:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں (ڈی آئی جی ادھم پور) سلیمان چودھری نے ضلع کا پہلا سائبر سیل دفتر کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں آن لائن جعلسازی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔سائبر جرائم کی وارداتوں پر لگام کسنے کے لئے سائبر سیل ضروری ہے۔
ڈی آئی جی ادھم پور سلیمان چودھری نے کہاکہ اس کے ذریعہ آن لائن سائبر فراڈ، مالیاتی فراڈ، سائبر چوری، سیکس ٹارشن، فشنگ، سوشل میڈیا فراڈ اور دیگر سائبر کرائمز سے نمٹا جائے گا۔اس کے علاوہ سائبر ٹیم سائبر کرائم سے نمٹے گی اور شہریوں کو آگاہ کرے گی۔ ضلع کے تھانوں کے ماتحت عملہ اور آئی اوز کو بھی تربیت دی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ضلع کی سطح پر سائبر سے متعلق شکایات سے نمٹنے کے لیے جے کے پولیس کی ایک پہل ہے۔امید کرتے ہیںکہ مستقبل میں اس طرح کے سائبر سایل دیگر اضلاع میں بھی قائم کئے جائیں گے۔