اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں ریٹائرڈ کے اے ایس افسر کی رہائش گاہ پر اے سی بی کا چھاپہ - FIRE SERVICE SCAM

فائر سروس کی نوکریوں میں بے ضابطگیوں کے معاملہ میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اے سی بی نے اننت ناگ میں چھاپے مارے۔

اننت ناگ میں ریٹائرڈ کے اے ایس افسر کی رہائش گاہ پر اے سی بی کا چھاپہ
اننت ناگ میں ریٹائرڈ کے اے ایس افسر کی رہائش گاہ پر اے سی بی کا چھاپہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2025, 4:11 PM IST

Updated : Jan 23, 2025, 4:18 PM IST

اننت ناگ : جموں و کشمیر میں فائر سروسز گھوٹالے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا، اس سلسلہ میں سب سے پہلے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بٹنگو میں ایک ریٹائرڈ کے اے ایس افسر، محمد یعقوب ڈار کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی بی نے فائر سروس رکریوٹمنٹ میں ہوئی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلہ میں اننت ناگ میں چھاپے مارے۔ بٹنگو علاقے میں ایک ریٹائرڈ کے اے ایس افسر محمد یعقوب ڈار کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ محمد یعقوب ڈار مرحوم عبدالوہاب ڈار کے صاحبزادے ہیں جو پہلے فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں چیئرمین (ٹیکنیکل) اور اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر (ADO) رہ چکے ہیں۔

اننت ناگ میں ریٹائرڈ کے اے ایس افسر کی رہائش گاہ پر اے سی بی کا چھاپہ (Etv Bharat)

یہ بھی پڑھیں: اے سی بی کی محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفاتر پر چھاپہ ماری - ACB Raids In Hyderabad - ACB RAIDS IN HYDERABAD

ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ڈی وائی ایس پی رینک کے افسر کی قیادت میں چھاپہ ماری کی گئی، فائر سروس کی نوکریوں میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن وسطی کشمیر میں درج ایف آئی آر نمبر 01-2025 کے سلسلے میں یہ کاروائی کی گئی۔ اس کیس میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز (F&ES) ڈپارٹمنٹ میں فائر مین ڈرائیورز کے رکریوٹمنٹ کے عمل میں کی گئی بے ضابطگیاں شامل ہیں۔ اے سی بی کے زیر تفتیش افراد میں ڈپارٹمنٹ آف رکریوٹمنٹ بورڈ کے ممبران، بشمول چیئرمین، ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبران، افسران، محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے اہلکار، جو بھرتی کے عمل سے وابستہ رہے ہیں۔

Last Updated : Jan 23, 2025, 4:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details