ترال: وادی میں خشک موسمی صورتحال کی وجہ سے جنگلات میں آئے روز آتزشدگی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے جنگلات اور پیٹر پودے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ ہورہا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع میں بھی سے جنگلات میں آگ کی وارداتوں نے عام لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
گلشن پورہ کے پتہ ہارڈ کے جنگل میں لگی آگ نے اب نزدیکی جنگلات کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیاہے جبکہ یہ آگ مانع مر پہاڑیوں میں پھیل چکی ہے جسے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگتے ہی محکمہ جنگلات، فارسٹ پروٹیکشن فورس، اور مقامی رضاکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مڈروف گیے ہیں، تاہم جنگل کے وسیع علاقہ میں آگ بجھانے میں کافی کافی مشکلات سامنے آرہے ہیں۔