اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سری نگر: گاندھی کالج کے قریب مقامی مسجد میں آتشزدگی - The dome caught fire in Srinagar - THE DOME CAUGHT FIRE IN SRINAGAR

شمس واری سری نگر میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک رہائشی مکان اور مسجد کو نقصان ہوا ہے۔ لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو فون کرکے اس آتشزدگی کی اطلاع دی۔ فائرعملے نے وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا۔

THE DOME CAUGHT FIRE IN SRINAGAR
THE DOME CAUGHT FIRE IN SRINAGAR (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 6:21 PM IST

THE DOME CAUGHT FIRE IN SRINAGAR (ETV Bharat)

سرینگر: مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شمس واری علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں مسجد اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح شمس واری خانقاہ معلی سری نگر میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مسجد کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ اس مسجد اور مکان میں لگی آگ سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہاں پر مقامی لوگوں نے جب دھواں نکلتے دیکھا تو انہیں نے فوراً پولیس کو فون کیا۔ پولیس اپنے عملے کے ساتھ جائے مقام پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی۔
پولیس کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی عملے اور مقامی لوگوں کی برقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی مالی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اگر بروقت فون نہیں کیا جاتا تو معاملہ سنگین ہو سکتا تھا۔

چونکہ صنح کا وقت اس لئے مسجد میں نمازی بھی موجود نہیں تھے۔ عملے کے پہنچتے پہنچتے مسجد کی چند چیزوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لی لیا اور لوگوں کو کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details