لاسی پورہ آتشزدگی میں لاکھوں کی املاک تباہ (ETV Bharat) پلوامہ:وادی کشمیر کے سب سے بڑی صنعتی مرکز آئی جی سی لاسی پورہ میں پیش آیا۔ صنعتی مرکز کے پنچال ایگرو فریش کولڈ اسٹوریج یونٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا۔ کولڈ اسٹوریج یونٹ میں موجود سیبوں کے کریٹوں میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی سو کریٹس کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی اس واردات میں 50000 سے زیادہ کریٹس کو نقصان پہنچا۔ آگ لگانے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاندربل کے بونزلہ میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
پی ڈی ڈی آفس پلوامہ کے ورک شاپ میں آگ نمودار، رسونگ اسٹیشن کو بھی پہنچا نقصان
اس آگ پر قابو پانے کے لیے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز کی 44 راشٹریہ ریفلز نے بھی انتھک کوششیں کیں۔ اس سلسلے میں مختار احمد میر جنرل مینیجر پنچال ایگرو فریش نے بتایا کہ سی اے سٹور میں گذشتہ روز دوپہر پیش آنے والے واقعہ میں تقریباً 50000 سیب کے کریٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں ہوئے نقصان کا تخمینہ لاکھوں میں لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں مسلسل خشک موسم کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی آتشزدگی کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔