گاندربل کے اندرون علاقے میں آگ کا واقعہ ،مکان خاکستر (etv bharat) گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے اندرون علاقے میں واقع ایک مکان میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آتشزدگی کے واقعے میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے متاثرین کے لئے معاوضے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع گاندربل کے اندرون علاقے میں آج رات تقریبا 4.00 بجے شبیر احمد چیچی ولد غلام چیچی کے مکان میں اچانک اگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آتشزدگی نے پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔
لوگوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر آگ پر قابو پانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ آتشزدگی کے واقعے میں مکان میں رکھے تمام سامان جل کر راکھ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں آتشزدگی، اسکول، رہائشی مکانات، کئی دکانیں خاکستر
دمکل کی گاڑیاں جائے وقو ع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کیں۔ دمکل کے عملہ کی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ دمکل عملہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔ مقامی باشندوں نے متاثر کنبے کی مدد کے لئے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔