اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بجبہاڑہ میں کرائے کے مکان سے خاتون کی لاش برآمد - mysterious death of women

Female dead Body found بجبہاڑہ کے حمزہ پورہ علاقے میں کرائے کے مکان میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی لوازامات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا۔

female-dead-body-found-in-rented-room-in-semthan-bijbehara
بجبہاڑہ میں کرائے کے مکان سے خاتون کی لاش برآمد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 7:30 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے حمزہ پورہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پیدا ہوا جب ایک کرائے کے مکان میں خاتون کی لاش کو مشتبہ حالت میں پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شکیلہ اختر زوجہ فیاض احمد شیخ ساکن پارمپورہ سرینگر جو حمزہ پورہ سمتھن بجبہاڑہ میں کافی وقت سے اپنے کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی آج اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی۔

مقامی لوگوں نے اس حوالے سے پولیس کو مطلع کیا اور پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لواحقین کے سپرد کیا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ جو ہی پارمپورہ سرینگر علاقہ میں یہ خبر پھیلی تو علاقہ میں صف ماتم بچھ گیا،جہاں اس خاتون کو پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایک خاتوں کا حیران کن غصہ؛ نوجوان کا کان کاٹ کر نگل لیا

وہی لواحقین نے خاتون کو مبینہ طور مار ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے پوری تحقیقات ہونی چاہیے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ادھر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے اور کیس بھی رجسٹر کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details