اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام کے اہربل ویشو نالہ سے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد

کولگام کے سیاحتی مقام اہربل واٹر فال سے تقریباً ایک کلومیٹر دور دریا سے ایک خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد کی گئی ہے۔

کولگام میں دریا سے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد
کولگام میں دریا سے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد (symbolic Photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

کولگام:ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے ضلع کولگام کے معروف سیاحتی مقام اور واٹر فال سے تقریباً 1 کلومیٹر کے فاصلے پر ہٹمورو کے قریب دریا سے ایک خاتون کی بوسیدہ لاش کو برآمد کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چند مقامی افراد نے اہربل کے قریب ویشو نالہ میں تیرتی ہوئی لاش دیکھی۔ اس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس اہلکار ایس ڈی آر ایف کے اہلکار موقعے پر پہنچے اور لاش کو دریا سے باہر نکالا۔ بعد ازاں لاش کو مقامی پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے بتایا کہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ متوفی خاتون کی شناخت سرینگر کے بٹہ مالو علاقہ سے تعلق رکھنے والی کزفہ فاروق دختر فاروق کے طور پر کی گئی ہے، جو 30 ستمبر 2024 کو عادل بشیر ساکنہ نائید پورہ راناواری سرینگر کے ساتھ لاپتہ ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان میں غیر ریاستی شخص کی لاش برآمد
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اہربل آبشار میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہو گی، تاہم حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ ابھی تک خاتون کے گھر والوں کی طرف سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details