اونتی پورہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لمبے وقت سے بارشیں نہ ہونے سے قدرتی چشمے اور کنویں خشک ہو گیے ہیں جبکہ کئی مقامات پر تو زرعی اراضی پانی نہ ملنے سے بنجر میں تبدیل ہو رہی ہے۔ اس دوران مسلسل خشک سالی کے نتیجے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہے ہیں۔
تاریخی قصبہ اونتی پورہ کے بیگ پورہ، پدگام پورہ،ٹوکنہ اور ریشی پورہ میں ان دنوں کسان محکمہ اریگیشن کے خلاف نالاں نظر آرہے ہیں کیونکہ علاقے میں سینکڑوں کنال آبی اراضی سینچائی کا پانی نہ ہونے سے بنجر میں تبدیل ہو رہی ہے۔ زمیندار خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں ٹوکنہ کے مقام پر ایک اسکیم تو بنائ گئی ہے لیکن یہ اسکیم پچھلے پانچ برسوں سے عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے کیونکہ اس اسکیم میں جون کے بعد تو سینچائی کی سہولیات دستیاب نہیں رہتی ہے۔