اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دو مہلوک وی ڈی جی کے اہل خانہ نے تصاویر میں لاشوں کی شناخت کرلی

اہل خانہ نے مارے گئے وی ڈی جی کی شناخت نذیراحمد اور کلدیپ کمار کے طور پر کی ہے جبکہ ان کی تصویں وائرل ہوگئی۔

اہل خانہ نے مقتول وی ڈی جی کی تصویروں کی شناخت کر لی ہے
اہل خانہ نے مقتول وی ڈی جی کی تصویروں کی شناخت کر لی ہے (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

جموں:جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں نے جمعرات کو ولیج ڈیفنس گروپ کے دو ارکان کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔ مقتولین کی شناخت نذیر احمد اور کلدیپ کمار کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے بیان کے مطابق عسکریت پسندوں نے ان دونوں کو کشتواڑ کے جنگلات میں مویشی چراتے ہوئے بالائی علاقوں سے اغوا کیا اور ان کی لاشیں ابھی تک برآمد نہیں ہوسکیں۔

سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ کشمیر ٹائیگرز نامی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے ایک پریس بیان میں گاؤں کے دو محافظوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ اے ڈی جی پی کے بیان میں کہا گیا ہے، ''جیسا کہ اطلاع دی گئی ہے، دو وی ڈی جی ممبران کا قتل ہوا ہے۔

اوہلی کنٹواڑہ کے نذیر احمد اور کلدیپ کمار مویشی چراتے ہوئے بالائی علاقوں میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ بعد ازاں ان کی لاشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور لواحقین نے ان کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس پر پولیس اور فوج کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

جموں و کشمیر کی حکمراں جماعت جے کے این سی نے ایک بیان جاری کرکے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ پارٹی کے صدر فاروق عبداللہ اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اس وحشیانہ قتل پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں کو خطے میں طویل مدتی امن کے حصول میں رکاوٹ قرار دیا۔انہوں نے اس مشکل وقت میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ میں وی ڈی جی ارکان پر گھناؤنے عسکریت پسندوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے مقتول نذیر احمد اور کلدیپ کمار کو خراج عقیدت پیش کیا اور تمام عسکریت پسند تنظیموں کو تباہ کرنے اور وحشیانہ کارروائی کا بدلہ لینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید کہا کہ کشتواڑ میں وی ڈی جی ممبران پر گھناؤنے عسکریت پسندوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ میں اس بزدلانہ حملے میں بہادر بیٹوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ہم تمام عسکریت پسندوں تنظیموں کو تباہ کرنے اور اس وحشیانہ فعل کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:کشتواڑ میں عسکریت پسندوں نے دو وی ڈی جی کو ہلاک کردیا، جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن شروع

ولیج ڈیفنس گارڈز (VDGs) جو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے جانا جاتا تھے ۔جو پہلی بار 1990 کی دہائی کے وسط میں بھارت کے زیر انتظام جموں اور کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف دور دراز پہاڑی دیہاتوں میں مقامی لوگوں، خاص طور پر ہندوؤں کے اپنے دفاع کے لیے قائم کی گئی تھی۔

یہ گاؤں والوں اور پولیس افسران پر مشتمل ہے۔ جموں و کشمیر نے 15 اگست 2022 کو سرکاری طور پر VDGs بنانے کی منظوری دی، جنہیں VDCs کے لیے پالیسی کے بعد 4000-4500 روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے، جس کی سربراہی خصوصی پولیس افسران (SPOs) کرتے تھے۔

وزارت وی ڈی سی اسکیم میں صرف ایس پی اوز کو ہی ادائیگی کی جاتی تھی لیکن 2022 کے بعد، وی ڈی جی کے تمام ممبران کو حکومت مالی طور پر معاوضہ دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details