اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سی ای او وقف بورڈ اننت ناگ نے درگاہیوں کا دورہ کیا - CEO Warf Board Anantnag - CEO WARF BOARD ANANTNAG

وقف بورڈ اننت ناگ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر محمد رفیق نے کہا کہ درگاہوں پر زائرین کو بنیادی سہولیات پہنچانا وقف بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ ہر کسی درگاہ میں بہتر سے بہتر سہولیات بہم رکھے گا۔

executive-officer-waqf-board-mohd-rafiq-wani-visiting-shrines
سی ای او وقف بورڈ اننت ناگ نے درگاہیوں کا دورہ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 8:04 PM IST

سی ای او وقف بورڈ اننت ناگ نے درگاہیوں کا دورہ کیا

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں تعینات وقف بورڑ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر محمد رفیق وانی نے ضلع اننت ناگ میں کئی درگاہوں اور خانقاہوں کا دورہ کیا، جن میں درگاہ شریف کھرم اور سری گفوارہ میں قائم سخی زین الدین ولی کے آستانہ عالیہ سر فہرست ہے۔اس دوران وانی نے جموں کشمیر کے امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی اور لوگوں کو رمضان المبارک کے متبرک مہینے کے لئے مبارک باد پیش کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وانی نے کہا کہ ان درگاہوں پر زائرین کو بنیادی سہولیات پہنچانا وقف بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے درخشاں اندرابی نے وقف بورڈ کی چیئرپرسن کے بطور بھاگ دوڑ سنبھالی ہے، تب سے لیکر آج تک بورڈ میں کافی سدھار آچکا ہے۔رفیق وانی کا کہنا ہے کہ اب اگر کئیں کسی زیارت یا خانقاہ میں کوئی کمی ہے، تو آنے والے وقت میں ہم ان چیزوں کو دور کرینگے تاکہ زیارت گاہوں پر آنے والے زائرین کی راہیں استوار ہوسکے۔

مزید پڑھیں:ہم تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کریں گے، رفیق وانی


واضح رہے حال ہی میں جموں وکشمیر وقف بورڈ نے انتظامیہ کمیٹی میں نئے عہدیداروں کو شامل کیا ہے، جن میں بی جے پی کے سینئر رہنما و سہ پربھاری محمد رفیق وانی کو ضلع اننت ناگ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع اننت ناگ کی کئی نامی گرامی زیارت گاہوں کا دورہ کیا اور وہاہ پر تعینات عملے سے بھی درگاہ کے متعلق بات چیت کی کہ آنے والے وقت میں وہ کس طرح سے زیارت گاہوں کو مزید بہتر بنائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details