بارہمولہ: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بات کرے تو ضلع بارہمولہ میں بھی دوسرے اضلاع کی طرح سیاسی سرگرمیوں کافی تیز ہے۔ بارہمولہ میں اس اسمبلی الیکشن میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں اور ماحول بہت گرم ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی سے وابستہ رفیع آباد اسمبلی سنگمنٹ کے امیدوار الطاف ملک نے کہا کہ میں نے ایک بار پھر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ہے کیونکہ یہ ایک ایسی پارٹی ہے جو ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی جموں کشمیر کے نوجوانوں کے لئے کام کرتی ہے اور جو نوجوان جیلوں میں بند ہے اور جن نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے پی ڈی پی نہ صرف ان کے لئے بات کرتی ہے بلکہ انہیں جیلوں سے باہر نکالنے کے لئے اقدامات بھی کرتی ہے۔ الطاف ملک نے کہا کہ اگر ہم پی جے پی کی بات کرے تو انہوں نے یہاں پر کوئی خاص کام نہیں کیا ہے اور اس وقت کشمیر ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کشمیر میں تھا وہ سارا ہم سے لوٹ لیا گیا اور اس وقت ہمارے نوجوانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے اور جو قانون پی جے پی نے جموں کشمیر میں لاگو کیے ہیں ان کے خلاف ہم اس وقت لڑ رہے ہیں۔ الطاف ملک نے مزید کہا کہ پی ڈی پی نے جموں کشمیر میں کافی کام کیا ہے اور اگر ہم تجارت کی بات کرتے تو جب پی ڈی پی سرکار تھی تب ہم نے اوڑی مظفرآباد روڈ عوام کے لیے کھولا لیکن بدقسمتی اس کو بھی بند کیا گیا اور اس سے یہاں کے نوجوانوں کے روزگار پر کافی اثر پڑا۔