اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین سے خصوصی گفتگو - Deputy Commissioner Srinagar

جموں و کشمیر کے دار الحکومت سری نگر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ سری نگر کے پرانے شہر بوہری کدل میں آتشزدگی کی ہولناک واردات کے حقائق کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

Exclusive Interview with Deputy Commissioner
Exclusive Interview with Deputy Commissioner (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 8:48 PM IST

سرینگر: ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کہا کہ 29 جون کو شروع ہونی والی سالانہ یاترا کے لیے یاترا بھون پنتھ چوک سرینگر میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ جبکہ امرناتھ یاتریوں کے کسی بھی تعاون کے لیے ضلع انتظامیہ نےایک کنڑول روم قائم کیا جو کہ 24 گھنٹے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ رعناواری علاقے میں زمین دھنسنے کے حقائق کا پتہ لگانے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کر رہی ہے جبکہ پرانے شہری کے بوہری کدل علاقے میں آتشزدگی کے ہولناک واردات میں آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے اور جلد ہی حقائق سامنے لائے جارہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

DEPUTY COMMISSIONER SRINAGAR (etv bharat)

انہوں نے کہا کہ رعناواری سرینگر کے سید پورہ علاقے میں زمین دھنسنے کے واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی خاطر ماہرین کی ایک نو رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ اس معاملے کے تعلق سے ہر زاویے سے حقائق کو سامنے لائی گئی اور توقع ہے کہ چند روز میں ہی ماہرین اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس سے بعد یہ رپورٹ سرکار کو سونپ دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر سرینگر نے کہا کہ پرانے شہر کے بوہری کدل علاقے میں آتشزدگی کی ہولناک واردات میں کافی مالی نقصان ہوا ہےجس کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ ایسے میں ابتدائی طور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متاثرین کی مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگا جارہا ہے اور مقامی لوگوں کے جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس قبل بھی مسجد کو جلانے کی کوشش کی جاچکی ہے اس کو پیش نظر رکھتے تحقیقات جاری ہے۔

شہر سرینگر کی سڑکوں پر تارکول بچھانے پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ یکم جولائی سےشہر سرینگر کی سڑکوں پر یہ کام شروع کیا جارہا ہے۔ تقریباً 302 کلومیٹر سڑکوں کو اس میگڈمائزیشن کے دائرے لایا جارہا ہے۔ اور شہر کی سڑکوں پر تارکول بچھانے کا یہ کام 20 جولائی تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details