سرینگر: جموں و کشمیر کیوزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے سرکاری میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ کے لیے پی جی سیٹوں کے معاملہ پر کہا کہ یہ مسئلے کافی حساس ہے۔ اس پر سرکاری کی جانب سے غور و فکر کیا جائے گا اور انصاف پر مبنی ایک فیصلہ سامنے لایا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار وزیر تعلیم اور صحت وطبی تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کے طلباء نے ریزریشن کے تعلق سے جو اعتراضات اور خدشات کا اظہار کیے ہیں ان پر غور فکر کیا جائے گا اور جن طبقات کو جموں وکشمیر ریزرویشن رولز کے ایکٹ 17 فائدہ حاصل ہورہا ہے ان سے بات چیت کی جائے گی، تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور امید ہے باریکی اور ہر زاویے سے اس ریزرویشن پالیسی کو دیکھنے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ سامنے لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ میڈیکل کالج سرینگر کے زیر تعلیم طلباء نے پیر کے کو پی جی داخلوں میں اوپن میرٹ سیٹوں میں کمی کے معاملے کو لےکر ایم بی بی ایس طلبہ و طالبات نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جموں وکشمیر ریزرویشن رولز کے ایکٹ 17 کو ختم کر کے ایس آر او 49 کا نفاذ عمل میں لایا جائے تاکہ داخلے کے حوالے سے اوپن میرٹ طلباء کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
احتجاجی طلباء نے کہا کہ داخلے کے حوالے سے اوپن میرٹ کے داخلے میں کمی کے باعث قابل طلباء کا حق مارا جارہا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ایم ڈی ریڈالوجی کے داخلے کی کیلئے او پن میرٹ میں 739 رینک حاصل کرنے والے کے بجائے 90000 رینک والے کو ایم ڈی میں داخلہ دیا جائے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ جو پرائیوٹ اسکول اپنے فائدے کو دیکھ کر اور من مرضی طریقے سے کیمبریج کریکیولم پڑھانے کے لیے والدین اور بچوں پر دباؤ بنا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور سرکار ایسے اسکولوں کو اپنی من مانی کرنے نہیں دے گی۔ کوئی بھی اسکول کمبریج کریکیلم طلباء پر تھوپ نہیں سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کوئی اسکول یا اس کا منتظم قانون سے بڑا نہیں ہے۔ ان کے لیے رولز پہلے ہی واضح کئے گئے ہیں اور انہیں سرکار کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہی چلنا ہو گا۔ کسی بھی اسکول کو اپنے دائرے اختیار سے باہر آکر اپنے فائدے کے مطابق کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
پرائیوٹ اسکولوں کے کتابوں کی زیادہ قیمتوں اور مذکورہ کتابیں مارکیٹ سے نہ ملنے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سکینہ ایتو نے بھروسہ دلایا کہ اس معاملہ کو بھی ترجیحی دی جائے گی۔ سکینہ ایتو نے بات چیت کے دوران والدین اور طلباء سے کہا کہ اگر کوئی بھی پرائیوٹ اسکول من مانی طریقے اور اپنے فائدہ کے مطابق اسکول چلاتا ہے تو وہ معاملہ سوشل میڈیا کے بجائے میری نوٹس میں لائیں اور یقین دلاتی ہوں کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور عمل میں لائی جائے گی۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اوپن میرٹ کا مسئلہ حساس ہے: سکینہ ایتو - SAKINA ITO
وزیر تعلیم کے مطابق میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ کے لیے پی جی سیٹوں کا معاملہ سرکار کے زیر غور ہے۔
Published : Dec 10, 2024, 10:58 AM IST
|Updated : Dec 10, 2024, 1:56 PM IST
یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں لیکچررز، پروفیسرز کی خالی اسامیاں جلد پرُ کی جائیں گی: وزیر تعلیم
سوشل ویلفئیر محکمہ کی فلاحی اسکیموں اور بیوؤں، برزرگ اور معذور افراد کے ماہانہ مشاپرے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس تعلق سے میں نے پیر کو اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کا جائزہ لیا۔ جس میں مجھے بتایا گیا کہ اکتوبر تک سبھی مستحقین کا ماہانہ مشاپرہ کلیئر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غریب، یتیم اور خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والی بچیوں کو شادی کے لئے جو 50 ہزار فراہم کئے جاتے ہیں وہ اب بڑھا کر 75 ہزار کئے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے تمام لوازمات کو پورا کر کے فائل کو فائنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا گیا ہے اور کلیئرنس کے بعد اس کا فائدہ مستحقین تک پہنچے گا۔
مزید پڑھیں:کابینی وزیر برائے تعلیم سکینہ ایتو نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا