جموں: ہفتہ کو کٹھوعہ ضلع کے کوگ منڈلو گاؤں میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
کٹھوعہ ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کے دوران جموں و کشمیر پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہو گیا اس بات کی جانکاری پولیس نے بیان میں دیا۔
بلور تحصیل کے گاؤں کوگ منڈالی میں تصادم شام 5.30 بجے کے قریب اس وقت شروع ہوا جب ایک گھر کے اندر عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔