اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق راجیہ سبھا رکن فیاض میر کی پی ڈی پی میں واپسی - Fayaz Mir rejoins PDP

Fayaz Mir Joins PDP فیاض میر سنہ 2015 سے 2021 تک پی ڈی پی کی جانب سے راجیہ سبھا ممبر رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق ضلع کپواڑہ سے ہیں اور سنہ 2014 میں انہوں نے پیپلز کانفرنس کے بشیر احمد ڈار سے اسمبلی انتخابات ہارے تھے۔

ex-mp-fayaz-mir-rejoins-peoples-democratic-party
سابق راجیہ سبھا رکن فیاض میر کی پی ڈی پی میں واپسی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 8:55 PM IST

سرینگر:سابق راجیہ سبھا ممبر فیاض میر نے آج پی ڈی پی میں واپسی کی۔ فیاض میر نے سنہ 2019 کے بعد پی ڈی پی کو الوداع کہا تھا اور سنہ 2021 میں اس پارٹی کو استعفی دے کر سجاد غنی لون کی پُیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔ فیاض میر سنہ 2015 سے 2021 تک پی ڈی پی کی جانب سے راجیہ سبھا ممبر رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق ضلع کپواڑہ سے ہیں اور سنہ 2014 میں انہوں نے پیپلز کانفرنس کے بشیر احمد ڈار سے اسمبلی انتخابات ہارے تھے۔

فیاض میر کی پی ڈی پی میں شمولیت اس پارٹی کے لیے اہم ہے، کیونکہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی یہ جماعت سنہ 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کھوکھلی ہوچکی ہے کیونکہ اس جماعت کے 40 لیڈران نے پارٹی چھوڑ کر الطاف بخاری کی 'اپنی پارٹی' تشکیل دی تھی۔

مزید پڑھیں:ترال کے سابق بیوروکریٹ پی ڈی پی میں شامل


فیاض میر نے آج سرینگر میں محبوبہ مفتی کے گھر جاکر پارٹی میں واپسی کی ،جہاں ان کو محبوبہ مفتی نے پارٹی میں واپسی کرنے پر خیر مقدم کیا اور ان کو آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے سرگرم ہونے کا مشورہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details