اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

قانون سازیہ کی چھ سالہ غیر فعالیت ختم ہونا خوشی کا مقام: مبارک گل

ای ٹی وی بھارت نمائندے پرویز الدین کے ساتھ خاص بات چیت کے دوران مبارک گل نے کئی اہم امور پر اپنی رائے رکھی۔

جموں وکشمیر اسمبلی کے عبوری ( پروٹیم) اسپیکر مبارک گل
جموں وکشمیر اسمبلی کے عبوری ( پروٹیم) اسپیکر مبارک گل (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

Updated : 3 hours ago

خاص بات چیت (ETV BHARAT)

سری نگر: جموں وکشمیر اسمبلی کے عبوری ( پروٹیم) اسپیکر مبارک گل نے کہا کہ، پیر کا دن میری زندگی کا سب سے اہم اور خوشی کا دن تھا کیونکہ قانون سازیہ کی 6 سالہ غیر فعالیت ختم ہو گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ، اس کی توقع ہے کہ، ہاوس میں اب لوگوں کے مسائل کو متعلقہ ارکان اسمبلی کے ذریعے بغور سنا جائے گا اور متعلقہ وزیر وقت ضائع کئے بغیر لوگوں کے مسائل کو اولین ترجیح دیتے ہوئے حل کریں گے۔

ان باتوں کا اظہار مبارک گُل نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 19 اکتوبر کو بحثیت عبوری اسپیکر حلف لینے کے بعد 90 ارکان اسمبلی کو دو روز کے اندر حلف دلانا میرے لیے بڑا چلینج تھا۔ کیونکہ چھ برس کے طویل عرصے کے بعد اسمبلی کو فعال بنانا تھا۔ تاہم اسمبلی عملے کے بھرپور تعاون اور سابق اسمبلی کے اسپیکر کے اپنے تجربہ کی بنا پر قلیل وقت میں حلف برداری کی تقریب خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پائی۔

جموں وکشمیر اسمبلی کے عبوری ( پروٹیم) اسپیکر نے مضبوط اپوزیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ، جمہوریت کا یہ خاصا ہے کہ جتنی اپوزیشن مضبوط ہوگی، اتنی ہی حکمران جماعت جواب دہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ، سابق ریاست میں بھی ہم نے مضبوط اپوزیشن دیکھی ہے تاہم بحثیت عبوری اسپیکر مجھے معلوم ہے اس ہاوس کو کیسے بہتر طریقے سے چلانا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ نو منتخب ارکان کو اسمبلی کا وقار برقرار رکھنا ہوگا۔ شائستگی سے اپنی بات رکھ کر ایک اچھے رکن اسمبلی کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں مبارک گُل نے کہا کہ ایم ایل اے ہاسٹل کو نیا بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بہتر رہائش کے علاوہ ممران کو آفس وغیر کی سہولیات بھی میسر ہوپائے۔ اس کے علاوہ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ ایم ایل ایز کو اپنے اپنے انتخابی حلقے میں آفس وغیرہ کی سہولت ہو تاکہ لوگوں کو ان سے ملنے اور مسائل سے آگاہ کرنے میں آسانی ہو۔

بات چیت کے دوران مبارک گُل نے کہا کہ بحثیت ایم ایل اے حلقہ انتخاب عیدگاہ میں کئی ترقیاتی منصوبے زیر غور ہیں جن میں اولین ترجیحات میں اچھن ڈمپنگ سائٹ کو رکھا گیا ہے تاکہ اسے جدید خطوط پر استوار کر کے اردگرد کے رہنے والے لوگوں کو راحت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا مسئلہ ہے جس پر کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے ۔اس کے علاوہ علاقے میں ہاوسنگ ،ڈرنیج سسٹم اور پانی کے مسائل بھی ہیں جن کو بھی دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے مبارک گل نے بحثیت عبوری اسپیکر پیر کو جموں وکشمیر کے نو منتخب 90 ارکان اسمبلی کو حلف دلایا ۔جس سے قانون سازیہ کی چھ سالہ غیر فعالیت ختم ہوئی۔

Last Updated : 3 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details