ترال میں انتظامیہ کے چیکنگ اسکواڈ متحرک ترال:ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت کی جانب سے مہنگائی اور دیگر معاملات کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی گئی تھی۔ اس کے پس منظر میں ترال سب ضلع انتظامیہ آج متحرک نظر آئی۔ لرگام کے نائب تحصیلدار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مارکیٹ چیکنگ کی کارروائی انجام دی۔
اس تحصیلدار اور اس کی ٹیم کی تلاشی مہم کے دوران کئی دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کئے گئے۔ نائب تحصیلدار نے دکانداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں اور ہدایات کے مطابق ضروری اشیاء فروخت کرے تاکہ ماہ رمضان المبارک میں صارفین کو پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔
مقامی باشندوں نے اس سلسلے میں بتایا کہ انتطامیہ کو چینگ کی یہ مہم ترال ٹاون کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی شروع کرنی چاہیے تاکہ عوام کو ان منافع خوروں سے نجات دی جا سکے۔ماہ رمضان المبارک میں ضروری ایشا کی مہنگائی سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک: وادی میں مہنگائی کا جن قابو سے باہر، حکام خاموش تماشائی
لرگام کے نائب تحصیلدار نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی ہدایات پر چیکنگ اسکواڈز کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ صارفین کو مناسب داموں پر ہی ضروری اشیاء فراہم ہو سکے۔