اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چھٹی کے دنوں میں بھی امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں - Lok Sabha Election - LOK SABHA ELECTION

ERO Anantnag Reaction ریٹرننگ آفیسر سید فخرالدین حامد کا کہنا ہے کہ 17 اپریل کو چھٹی کے باوجود بھی امیدوار انکے دفتر میں کاغزات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔

چھٹی کے دنوں میں بھی امیدوار کاغزات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں
چھٹی کے دنوں میں بھی امیدوار کاغزات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 9:22 PM IST

چھٹی کے دنوں میں بھی امیدوار کاغزات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر ہے۔اسی درمیان ریٹرننگ آفیسر سید فخرالدین حامد نے کہاکہ 17 اپریل کو چھٹی کے باوجود بھی امیدوار انکے دفتر میں کاغزات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ یہ اقدام نامزدگی فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ نزدیک آنے کے مدنظر اٹھایا گیا ہے۔ جس کے تحت کل انکے دفتر میں کوئی چھٹی نہیں ہو گی اور الیکشن سے منسلک عملے کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں حالات ٹھیک تو پکڑ دھکڑ کیوں؟ محبوبہ مفتی - Mehbooba Mufti

اہنوں نے نے مزید کہا کہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ضلع اننت ناگ میں بدستور جاری ہے جس کی نگرانی کے لئے مختلف ٹیموں کو ہر علاقے میں نظر رکھے ہوئے ہیں اہنوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا اگر کسی بھی جگہ کوئی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے تو اس سلسلے میں فوری طور ضلع انتظامیہ سے رابطہ کریں اس کے علاوہ ایک ایپ کو پہلے ہی لانچ کیا گیا جو تقریبا اس وقت ہر ایک فرد کے فون میں موجود ہیں جس کے ذریعے عام انسان اپنی رائے درج کر سکتا ہے اس کے علاوہ ضلع میں کنٹرول روم بھی عوام کی شکایت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details